ہارر فلمیں دیکھنے والوں کے لیے خوشخبری

ہارر فلمیں دیکھنے والوں کے لیے خوشخبری

 

امریکہ(نیا ٹائم ویب ڈیسک) امریکی کمپنی نے ہارر فلمیں دیکھنے پر 13 سوڈالرانعام دینےکااعلان کردیا۔امریکی کمپنی فائنانس بز نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ان کی نگرانی میں 13 ہارر فلمیں دیکھے گا تو اسے 2 لاکھ 18 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔اس تجربے کے ذریعے کمپنی یہ جاننا چاہتی ہےکہ کم اور زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں ناظرین کو کس حد تک خوفزدہ کرتی ہیں۔ یعنی کسی ہارر فلم پر آنے والی لاگت اور اس کے ’’خوفناک‘‘ ہونے میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔اس مقصد کےلیے ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا جسے "فٹ بِٹ" ڈیوائس لگاکر دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا جائےگا ، کمپنی رولز کےمطابق 13 ہاررفلمیں اکیلے ہی گھر پر دیکھنی ہوں گی۔رجسٹریشن کمپنی کی ویب سائٹ پر 26 ستمبر 2021 تک کی جائے گی جبکہ منتخب فرد کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ہارر فلمیں دیکھنے والوں کے لیے خوشخبری