• Saturday, 04 December 2021
گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی، 7 جاں بحق

گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی، 7 جاں بحق

مظفر گڑھ(نیا ٹائم ) پیر جہانیاں کے علاقے  میں  گھر میں آگ لگنے سے  جھلس کرایک ہی خاندان کےسات افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں ،ریسکیوحکام  کے مطابق  جاں  بحق افرادمیں4 بچے، دو خواتین   اور ایک مرد شامل  ہیں  جبکہ ملبے تلے دبے  افراد کی تلاش کے لئے مزید آپریشن  جاری ہے۔

، ریسکیو حکام کا کہنا  ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم  جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ریسکیوٹیمیوں نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی  ہیں۔ پولیس  کے مطابق کہ خاندان کا سربراہ ملتان جانے  کے باعث بچ گیا  ہے

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزيراعلیٰ پنجاب کے مشير عبدالحئي دستی اور اسسٹنٹ کمشنر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں، عبدالحئي دستی  کا کہنا  ہے کہ واقعہ انتہائی  افسوسناک ہے، پنجاب حکومت متاثرين کی قانونی اور مالی امداد کرے گی۔مشیر وزیر اعلیٰ  نے حکم دیا کہ  آگ حادثاتی طور پر لگی يا لگائی گئی پوليس نے تحقيقات  کرکے رپورٹ پیش کرے۔

 

9افراد کاقتل۔۔قاتل کون؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ