• Saturday, 04 December 2021
گنے کے کاشتکاروں کیلئے اچھی خبر

گنے کے کاشتکاروں کیلئے اچھی خبر

لاہور(نیا ٹائم ) گنے کے کاشتکاروں کے لئے بڑی خوشخبری۔ پنجاب حکوت نےگنے کی فی من قیمت کا اعلان کردیا ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی فی من قیمت 225 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

 

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اورخوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے3 سالوں میں کاشتکاروں کو معقول اوربروقت معاوضہ ملا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہےکہ حکومت نےگنےکی کم سےکم قیمت 225 روپےفی من رکھنےکااعلان کیاہے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2018 تک گنے کا سرکاری ریٹ 180 روپے تھا جبکہ کاشتکار کو صرف 110 یا 120 روپےملتےتھے تاہم اتنی کم ادائیگی بھی کئی ماہ بعد کی جاتی تھی ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو شوگرملوں سےاربوں روپے بقایاجات دلوائے ہیں جبکہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پیسوں کی ادائیگی کا قانون بھی بروقت اورکٹوتی کےبغیر معاوضے کو یقینی بنائےگا۔

 

چاول کی فصل تیار۔۔کسان خوفزدہ کیوں؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ