کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی ( نیا ٹائم ) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے گیچک میں شہادت کے مقام سے سرفراز ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اعلیٰ فوجی حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی ۔ کیپٹن کاشف گزشتہ روز کیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔ شہید کیپٹن کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔