• Wednesday, 20 October 2021
کیا دوسری شادی بغیر اجازت کرسکتے ہیں؟

کیا دوسری شادی بغیر اجازت کرسکتے ہیں؟

 

‎لاہور (نیا ٹائم) لاہور ہائيکورٹ نے اجازت کے بغير دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار دے دی۔جسٹس امجد رفیق نے قانونی نکتہ طے کیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ اجازت کے بغیر شادی پر مقدمہ چلانے کا اختیار مجسٹریٹ کا نہیں بلکہ فیملی کورٹ کا ہے۔مظفر نواز نامی شخص کو ستارہ جبین نامی خاتون سے بغیر اجازت شادی کرنے کے جرم میں مجسٹریٹ نے  تین ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی تھی۔خیال رہے کہ مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے تحت کیس کی سماعت کا اختیار صرف فیملی کورٹ کو حاصل ہے۔