کھاریاں موٹروے کا افتتاح آج ہو گا

کھاریاں موٹروے کا افتتاح آج ہو گا

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) وزیر اعظم عمران خان آج موٹروے کے اہم سیکشن سمبڑیال ( سیالکوٹ) تا کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 69 کلو میٹر طویل سیالکوٹ کھاریاں موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 2 سال میں مکمل ہو گا ۔ سیالکوٹ کھاریاں سیکشن کی تکمیل کے بعد نہ صرف مسافروں کو سفر کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ بلکہ سیالکوٹ میں تیار ہونے والی مصنوعات کو دیگر شہروں تک پہنچانے میں بھی آسانی پیدا ہو گی ۔ افتتاحی تقریب کے وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے ۔