• Wednesday, 20 October 2021
کھاد ڈیلروں کی من مانیاں جاری

کھاد ڈیلروں کی من مانیاں جاری

خانیوال(نیاٹائم )ڈی اے پی کی قیمت میں چار سو روپے فی بوری کا اضافہ ہوا ہے، دیہی علاقوں میں ڈی اے پی سات ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھاد بنانے والی ایک کمپنی ڈی اے پی کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد ڈی اے پی کی قیمت 6418 روپے ہوگئی ۔مگر قیمت کے بڑھنے کے ساتھ دیہی علاقوں میں ڈی اے پی کی قیمت 7000روپے بھی کراس کر گئی ہے محکمہ زراعت کا عملہ ڈی اے پی کے ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آتا ہے ۔گندم کی بجائی میں ڈی اے پی کے مکمل  نایاب ہونے کا بھی امکان ہے ۔ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں اضافے کے ساتھ دیگر فاسفورس کھادوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ڈی اے پی کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے اگر ملک میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آنے والے وقت میں ڈی اے پی کی بھرپور قلت کے ساتھ ساتھ دیگر فاسفورس کھادوں کے نایاب ہونے کا بھی قوی امکان ہے