• Wednesday, 20 October 2021
کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ


لودھراں (رانا آصف حنیف)ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور محمد اعتزاز انجم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شاہد اقبال کے ہمراہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کھاد ڈیلرز کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے۔ کھاد کی کوالٹی کو چیک کیا اور غیر قانونی طور پر کھاد ذخیرہ کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے پر ایک کھاد ڈیلر کو گرفتار جبکہ دوسرے پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اعتزاز انجم نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،غریب کسانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔