کپاس کےکاشتکارفصل کی حفاظت کیسےکریں؟

کپاس کےکاشتکارفصل کی حفاظت کیسےکریں؟

کپاس کےکاشتکارفصل کی حفاظت کیسےکریں؟

 

سبز تیلہ ایک فی پتہ معاشی حد پہنچنے پر کپاس کے کاشتکارڈائی نوٹوٹیفرون100گرام یانا ئٹن پائرم 60گرام یا فلونیکا مڈ60گرام کی مقدار بحساب 100لٹر فی ایکڑ استعمال کریں ۔ جبکہ تھرپس10فی پتہ معاشی حد پہنچنے پر کاشتکار کلورفن پائر150ملی لٹر یا سپنٹورام50ملی لٹر بحساب 100لٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ ۔۔۔۔۔۔ کہیں کہیں پر امریکن سنڈی کا حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں مشاہدہ میں آرہا ہے تو ا س صورت میں کاشتکار متاثرہ پودوں پر لیوفینوران 40ملی لٹر بحساب20لٹر پانی کی ٹینکی کے حساب سے متاثرہ پودوں پر استعمال کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کپاس کی سفید مکھی سے بچاؤ کے لئے کاشتکار10 چپکنے والے پیلے رنگدار کارڈ yellow sticky trapes فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں لگائیں۔ اور سفید مکھی کی معاشی نقصان حد بڑھنے پر کاشتکارپائیری پراکسیفین400ملی لٹر یا) اسپائروٹیٹرامیٹ 125ملی لٹر+بائیو پاور250ملی لٹر( بحساب100 لٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔۔۔۔۔۔ جہاں پر کپاس کی فصل کے پتوں کا رنگ کالا پڑ رہا ہو تو وہاں کاشتکار ٹیبوکونازول+ٹرائی فلوکسی سٹروبن کا مکسچر65گرام یاکاپرآکسی کلورائیڈ300گرام بحساب100 لٹر پانی میں فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ گلابی سنڈی سے متاثرہ فصل میں ڈوڈیوں کے آغاز پر کاشتکارپی بی روپس کا استعمال120تعداد فی ایکڑ کے حساب سے لگائیں یا جنسی پھندے8 تعداد فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں لگائیں۔ ۔۔۔۔۔ جہاں پر ڈسکی کاٹن بگ کا حملہ نظر آئے تو کپاس کے کاشتکارکلوتھیان ڈن200ملی لٹر بحساب لٹر فی ایکڑ بذریعہ ہینڈ سپریئر استعمال کریں۔