کون انتہاپسندی کےخلاف لڑنے کو تیارنہیں؟

کون انتہاپسندی کےخلاف لڑنے کو تیارنہیں؟

اسلام آباد(نیاٹائم) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت و ریاست انتہا پسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔

 

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی چھٹی بڑی عسکری قوت ہے اورہمیں کسی ملک سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ہمیں یورپ وامریکہ سے بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔۔ہمیں سب سے بڑا خطرہ خود سے ہی ہے۔

 

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت ا و رریاست انتہا پسندی سے لڑنے کےلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔۔انتہاپسندی کی وجہ مدارس نہیں ہمارےسکول اور کالجز ہیں۔۔وہاں انتہاپسندی کی تربیت دی جاتی ہے۔

 

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ اسلامی تعلیمات کانہیں انکی تشریح کرنےوالوں کاہے۔۔اِنتہاپسندی کےبیشترواقعات میں سکول وکالج سےفارغ التحصیل نوجوان شریک پائے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا تحریک لبیک پاکستان کے کیس میں کیسے حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔خیال رہے حکومت نے اب سے کچھ دیر پہلے تحریک لبیک پاکستان کر سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کو رہا کیا ہے ۔

 

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ رہا