کونسی فلم ریلیز کے بعد ہی آن لائن لیک

کونسی فلم ریلیز کے بعد ہی آن لائن لیک

 

 

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم "تھلائی وی"ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔کنگنا کی فلم ‘تھلائی وی’ انڈین ریاست تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور یہ فلم 10 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی،فلم کو ایمازون پرائم وڈیو اور نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا،اداکارہ کی اس فلم کا مداحوں کی طرف سے سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا تھا تاہم یہ فلم ریلیز کے کچھ گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی،انڈین میڈیا رپورٹس کیمطابق فلم کئی پلیٹ فارمز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے جب کہ فلم کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے، دوسری طرف سنیما گھروں میں فلم ریلیز کے بعد سے اب تک 7 کروڑ 76 لاکھ بھارتی روپے کماسکی ہے۔