• Wednesday, 20 October 2021
کورونا کےکیسز میں کمی

کورونا کےکیسز میں کمی

اسلام آباد(نیا ٹائم ) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا کے  مثبت کیسز میں واضح کمی آنے لگی گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران  ملک میں بھر میں کورونا کے باعث 19 افراد انتقال کرگئے ہیں  ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 106 تک پہنچ گئی ہے ، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )کے  مطابق  ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے40 ہزار 584 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 767  افراد موذی  مرض کا شکار ہوئے ہیں اور ملک میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 67 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔، این سی اوسی  کے مطابق ملک میں  کورونا  کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 955   ہے  جن میں سےگیارہ لاکھ 87 ہزار  308افراد صحتیاب  ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں  ، این سی اوسی  کا کہنا  ہے کہ  ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے 2 ہزار 540 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی  جارہی  ہے  جبکہ ملک  بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 88فیصد رہی، اس  کے علاوہ اگر بات کی    جائےویکسی  نیشن  کی  تو ملک  بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی  سے جاری ہے  ملک بھر  میں اب تک 6کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 740 افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی  ہے  جبکہ تین کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا جیسے موذی مرض سے  محفوظ رہنا تو احیتاطی تدابیر پر عمل کرنا  لازمی  ہے   ، ماسک پہنیں اور سینٹائرز کے استعمال کویقینی بنائیں  ، آپس  میں سماجی فاصلہ  رکھیں ، گھروں سے غیر ضروری باہ ر نہیں نکلیں ،ویکسی نیشن کروائیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔