• Wednesday, 20 October 2021
کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ویکسین کی تیاری

کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ویکسین کی تیاری

کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ویکسین کی تیاری

 

لاہور (نیاٹائم ویب ڈیسک) سنگاپور میں مستقبل میں کورونا کی ہر قسم کے خلاف مؤثر ویکسین کی تیاری کی اُمید روشن ہوگئی ہے۔سنگاپور میں کی جانے والی سرچ سے پتہ چلا ہے کہ مستقبل میں کورونا کی ہر قسم کے خلاف مؤثر ویکسین تیار کی جاسکتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پہلے 2003 میں وبائی مرض سارس سے متاثر ہوئے تھےانہیں تقریباً 20 سال بعد جب کوویڈ 19 کی ویکسین فائزر لگائی گئی تو ان میں ناقابل یقین حد تک طاقتور مدافعتی ردعمل پیدا ہوا۔اسکے علاوہ ان کے جسم میں جو اینٹی باڈیز تیار ہوئیں وہ کورونا کی ہر قسم کےخلاف موثر تھیں۔تحقیق میں شامل سینئر محقق فا وانگ کے مطابق ہماری تحقیق ایک نئی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتی ہے جو نہ صرف ہمیں موجودہ کووڈ 19 پر قابو پانے میں مدد دے گی بلکہ اس جیسے وائرسز سے آنے والے وبائی امراض کے خطرے کو روک سکتی ہے یا کم کر سکتی ہے۔تحقیق کیلئے وانگ اور ان کی ٹیم نے 3 گروپوں میں پیدا ہونے والے فائزر ویکسین کے مدافعتی ردعمل کا موازنہ کیا،، ان گروپوں میں 8 افراد (SARS) سے زندہ بچ جانے والے،، 10 صحت مند لوگ اور 10 افراد وہ شامل تھے جو کووڈ 19 سے بچ گئے تھے۔تحقیق کاروں کوشبہ تھاکہ سارس کےگزشتہ انفیکشن کے ساتھ استعمال ہونے والی ویکسین سے فائزر ویکسین مختلف مدافعتی ردعمل پیدا کرسکتی ہے۔سرچ سے معلوم ہوا تین گروہوں میں سے سارس سے بچ جانے والوں نے سب سے زیادہ طاقتور مدافعتی ردعمل ظاہر کیا،، جنہوں نے 10 مختلف کورونا وائرس کے گروپس کے خلاف حفاظتی اینٹی باڈیز تیار کیں۔سرچ کے یہ رزلٹ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں 19 اگست کو پبلش ہوئے تھے۔