کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 

لاہور(نیا ٹائم )دنیا بھرمیں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک اورنئی قسم ایم یوسامنےآگئی۔ رپورٹ کے مطابق (ڈبلیو ایچ او) نے نئی قسم کو 30 اگست کو اپنی واچ لسٹ میں اس کا اندراج کیا۔ کورونا وائرس کی ایک اورنئی قسم کے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا کی یہ قسم لوگوں میں ویکسین یا پچھلےانفیکشن سے پیدا ہونیوالی قوت مدافعت کو نظراندازکر سکتی ہے۔اس نئی وبائی مرض بارےورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کامزید کہنا ہےکہ اپنی مخصوص بناوٹ کی وجہ سے  ایم یومدافعتی نظام سے بچ نکلتا ہے جبکہ ایم  یو کی پہلی بار نشاندہی کولمبیا میں جنوری 2021 میں کی گئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کا نیا ویرینٹ ایم یواب تک  دنیا کے 39 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔ اس وقت عالمی سطح  پراس کے کیسز کی شرح  0.1  فی صد سے بھی کم ہے۔