کوئٹہ میں امن دشمنوں کاوار

کوئٹہ میں امن دشمنوں کاوار

کوئٹہ (نیا ٹائم )امن دشمنوں کا ایک بار پھر کوئٹہ پر وار ، بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔


پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بظاہر دھماکے میں پولیس کی گاڑی کونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی کیونکہ دھماکا پولیس کی گاڑی کے نزدیک ہوا۔


دوسری جانب وزیرداخلہ بلوچستان ضیاءلانگو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، سکیورٹی ادارے دھماکے کی جگہ موجود ہیں ۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر دھماکہ ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔اس سے پہلے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے تھے۔

 

میزائل تجربہ ،،، امریکہ حیران وپریشان کیوں؟