• Wednesday, 20 October 2021
کوئلے کی کانو ں پر پابندی

کوئلے کی کانو ں پر پابندی

 

ہرنائی (نیا ٹائم) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی میں کوئلے کی تمام کانوں میں کام کرنے پر 19 اکتوبر تک پابندی عائد کی جارہی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پابندی ہرنائی میں حالیہ زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے لگائی گئی ہے تاکہ کسی بھی بڑے المیے سے بچا و کیا جاسکے۔ پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد کوئلے کی کانوں میں دوبارہ کام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہرنائی میں 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے تھے تاہم اس کے بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا اور مزید کئی افراد زخمی ہوئے تھے