• Wednesday, 20 October 2021
کلین گرین پاکستان مہم میں کتنے ملین ڈالرز خرچ ؟

کلین گرین پاکستان مہم میں کتنے ملین ڈالرز خرچ ؟

اسلام آباد(نیا ٹائم ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ کلین گرین پاکستان مہم جاری ہےاس  مہم  میں ابھی تک 800 ملین ڈالر خرچ کیا جاچکا  ہے  اس حوالے سے وفاقی وزیرزرتاج گل کا کہنا ہے کہ 2030تک  بہت سے ایسے  منصوبے ہیں جن میں ای وہیکل بھی شامل ہیں لیکن  اس دفعہ سموگ میں کمی ہو گی جبکہ 2ہزار غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز کو بند کردیا گیا ہے۔رکن کمیٹی تاج حیدر  نے کہا کہ گوادر پر300میگاواٹ سولرکیوں نہیں لگاتے؟ ہم زیادہ وقت اس پرلگاتے ہیں کہ باقی کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لوگوں نے کراچی اور تھرمیں سولرلگارکھے ہی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی  نہیں ہوتی۔جس پر زرتاج گل نے نے بتایا کہ ہم نے تو کہا تھا کہ ساری سرکاری عمارتوں کو سولر پر کر دیں ۔ اجلاس  میں حکام وزارت نےبتایا کہ وزیراعظم گلاسکو میں  ہونے والی  موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔