• Wednesday, 20 October 2021
کس ملک کےوزیراعظم نےپارلیمنٹ تحلیل کردی

کس ملک کےوزیراعظم نےپارلیمنٹ تحلیل کردی

ٹوکیو(نیاٹائم ویب ڈیسک) جاپان کےنئےوزیراعظم فومیو کیشیدا نےپارلیمنٹ تحلیل کردی، وزیراعظم فُومیو کیشیدا نے 4 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ 31 اکتوبرکوانتخابات کرائے جائیں گے۔

فُومیو کِیشِیدا کو اکتوبر میں ہی ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا، انہیں رواں ماہ ہی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چُنا گیا ۔ فومیوکیشیدا نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی آ رہی ہے انتخابات کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔میڈیارپورٹس کےمطابق جاپان کی موجودہ پارلیمان کی معیاد21 اکتوبر تک ختم ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے اقتدار سنبھالنے کے دو سال بعد ستمبرمیں ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

افغانستان کی صورت حال آسان نہیں