• Wednesday, 20 October 2021
کسان دشمنوں کے خلاف ایکشن کون لے گا؟

کسان دشمنوں کے خلاف ایکشن کون لے گا؟

کسان دشمنوں کے خلاف ایکشن کون لے گا؟

 

خانیوال میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کاسلسلہ عروج پر ہے۔کسان دشمن دکاندارجعلی ادویات بیچ کرزیادہ پیسے توکما لیتے ہیں لیکن پوراسیزن فصل پرمحنت کرنیوالے کسان کوعلم ہی نہیں ہوتا کہ اسکے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے۔فضل کی کٹائی پر کسانوں کوعلم ہوتا ہے کہ جن زرعی ادویات کااستعمال کیا گیا تھا وہ جعلی تھیں جس سے فصل کونقصان پہنچاہے۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میں محکمہ زراعت مہنگی و جعلی زرعی ادویات، کھادیں فروخت کرنے والوں کیخلاف ایک بار پھر حرکت میں آگیا ہے۔کریک ڈائون کے دوران زراعت افسران نے کوٹ اسلام،چوک جمال پر چھاپے مار کر 2 ڈیلر دھر لئے-اسسٹنٹ ڈائریکٹر منظور گل کے اویس ایگرو چوک جمال پر چھاپہ کے دوران 240 لٹر جعلی سپرے برآمد کرلی گئی ہے۔ ڈیلر گرفتار کرکے تھانہ چھب کے حوالہ کردیا گیا اور اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ڈیلر نے 1 لاکھ 20 ہزار مالیت کی زرعی ادویات پر جعلی لیبل لگاکر لوٹ مار شروع کررکھی تھی۔ ایک اور کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود نےرانا برادرز کوٹ اسلام پر چھاپہ مارکر کھاد کے ناجائز نرخ کی وصولی پر ڈیلر اخترکو 7 دن کیلئے پابند سلاسل کرادیا۔ڈیلر کو اوور چارجنگ پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا