کسانوں کیلئے ریڈیو شروع

کسانوں کیلئے ریڈیو شروع

کراچی(نیا ٹائم ) سندھ حکومت  کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے  سندھ حکومت نے کسانوں  کیلئے 3 بڑے شہروں میں ریڈیو نشریات کا آغاز کردیا ہے۔مشیر زراعت سندھ منظور وسان  نے کہا ہے کہ ریڈیونشریات حیدرآباد، لاڑکانہ اور خیرپور میں شروع  کردی گئی ہے نشریات کا مقصد  موسم، پانی اور فصلوں کی کاشت سے متعلق آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق طبقے کیلئےسبزیاں کاشت کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہےخواتین کو تھرپارکر میں 1500 کچن گارڈن کٹس فراہم کی گئی ہیں، گھروں میں سبزیوں کی کاشت  کیلئے مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ مشیر زراعت نے مزید کہا کہ صحت بہتر بنانے کیلئے عام آدمی کیلئےکچن گارڈن فائدے مند ہے، کسانوں اور غریب طبقے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔