• Wednesday, 20 October 2021
کراچی والوں کے لیے بری خبر

کراچی والوں کے لیے بری خبر

کراچی ( نیا ٹائم ) کراچی والو ہو جاؤ تیار ، محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے میں شدید گرمی اور بارش کی خبر سنا دی ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز احمد کے مطابق 14 ستمبر سے شہر میں شدید گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے ۔ جس دوران شہر میں سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی ۔ بلوچستان کے صحرائی علاقوں کی گرم شمالی مغربی ہوائیں بھی شہر کا رخ کر سکتی ہیں جس سے شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ گرمی کی لہر خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہو گی ۔ تاہم 17 ستمبر کے بعد مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتے ہیں ۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی کراچی میں شدید گرمی کے بعد وقفے وقفے سے بارشیں ہوئی تھیں ۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس کراچی میں عام مون سون کے مقابلے میں 60 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں ۔