• Wednesday, 20 October 2021
کراچی والوں کی نئی مشکلات

کراچی والوں کی نئی مشکلات

کراچی (نیا ٹائم )کبھی بجلی کی لوڈشینڈنگ ،کبھی کچرے کے ڈھیر اور کبھی گرمی کراچی والوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آئندہ 4 روز تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسامنا ہوگا جبکہ سوئی سدرن نے آج سے17ستمبرتک گیس کی فراہمی معطل ہونے کا اشارہ بھی دیدیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ایل این جی ٹرمینل پر کا م کے باعث 4 روز تک گیس کی سپلائی بند رہےگی۔ گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے شہر میں آج درجہ حرارت 37ڈگری گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیاہےدوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز آج سے 4روز کیلئے بند رہیں گے ۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہےجبکہ سمندری ہوائیں بھی بند رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 14سے 16ستمبر تک شہر میں پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہےسولہ ستمبر کی شام سے شہر میں نیا مون سون سسٹم دستک دے گا۔