• Wednesday, 20 October 2021
کراچی میں سورج بے رحم ہو گیا

کراچی میں سورج بے رحم ہو گیا

کراچی ( نیا ٹائم ) محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں دکھائی دے رہے ہیں ، جس کے باعث آج تیسرے روز بھی کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج بھی شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گے ، جبکہ ملک کے میدانی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد رہے گا اور شمال مشرق میں ہلکی ہوائیں چلتی رہیں گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے زیریں سندھ ، پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بادلوں کے برسنے کی نوید بھی سنائی ہے ۔