• Saturday, 04 December 2021
کترینہ سے منگنی۔۔ وکی کوشل کا ردعمل

کترینہ سے منگنی۔۔ وکی کوشل کا ردعمل

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار وِکی کوشل کااپنی اور نامور اداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل سامنے آیاہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں جرنلسٹ کی طرف سے وکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کرنے کےبارے میں سوالات کئےگئے۔

 

بالی وڈاداکاروکی کوشل کا میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو پریس میں پھیلائی گئ ہیں۔۔ میں بہت جلد منگنی کروں گا۔۔ اس کے لئےصحیح ٹائم کا انتظار کر رہا ہوں۔۔ منگنی کی خبر سب کو کردی جائےگی۔

 

اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ کیف جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات بھی شروع ہو چکی ہیں تاہم وِکی کوشل کے بھائی سنی نے ان خبروں کوبےبنیاد قراردیا۔

 

انڈین میڈیا میں کترینہ کیف اور ِکی کوشل کے درمیان کافی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہونے کا دعویٰ دیکھنے میں آرہاہے۔

 

عاطف اسلم کےانسٹا گرام پر قبضہ کس کا؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ