• Wednesday, 20 October 2021
کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

ساہیوال(نیاٹائم ) امن  دشمنوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں  جاری  ہیں ، پنجاب  کے شہر ساہیوال میں  کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی) کی جانب سے  نواحی اڈہ میرداد معافی میں کارروائی کی  گئی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ اس حوا لے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سے دھماکا خیزمواد، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا  ہے ، تاہم ملزموں  کے خلاف  مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز  کردیا  ہے ، خیال رہے کہ 2 روز ق پہلے سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاع پر 71آپریشن کیے گئے ، کارروائیوں  میں 73 مشتبہ افرادکوتفتیش کے لئے حراست میں لیا گیاتھا ، اس حوالے سے سی ٹی ڈی  نے بتایا تھا کہ تفتیش کے بعدسات مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے نفرت انگیزمواد، ممنوعہ سامان برآمد کرلیا جبکہ گرفتار مبینہ دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

4 دہشتگرد جہنم واصل