• Thursday, 09 December 2021
کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد ماراگیا

کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد ماراگیا

پشاور (نیا ٹائم)امن دشمن عناصر کے خلاف ملک  بھر میں  کارروائیاں جاری ہیں ،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )  کی جانب  سے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں کارروائی کی گئی  ہے، کارروائی کے دوران  کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد ہلاک ہوگیا  ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے  اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک دہشتگرد پولیس اورفورسزپرحملوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد کی گرفتاری پر حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر کی تھی۔واضح رہے کہ  ستائیس  ستمبر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مالاکنڈ ڈویژن  کی جانب سے  تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دہشتگرد احسن اللہ عرف طلحہ کو خیبر پختونخوا کےعلاقے  بونیر سے گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ک کیاتھا ، دہشتگرد پولیس کو کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں مطلوب تھا، اس نے 2009 میں بونیر اور خی کے پی کے دیگر علاقوں میں بم نصب کیے تھے۔

 

3دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ