• Wednesday, 20 October 2021
ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے

ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ایک دن میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 125 ڈینگی کیسزسامنے آئے جو اب تک شہر میں ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈینگی کے 78 اور شہری علاقوں سے 47 کیسزسامنے آئے جس کے بعد اسلام آبادکے دیہی علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 1015 جبکہ شہری علاقوں میں 513 افراد متاثر ہوئےہیں۔


خیبر پختونخوا کی صورتحال کیسی؟
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 179 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3300 ہوچکی ہے۔


محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


پشاور میں ایک دن میں ڈینگی کے 134 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پشاور میں گزشتہ روزگھنٹوں کے دوران 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1041 تک پہنچ گئی ہے۔


محکمہ ہیلتھ کے مطابق ہری پور میں 14، مردان 9 اور نوشہرہ میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی کنفرمیشن ہوئی۔

 

ملک بھر میں ڈینگی راج، ہسپتال بھر گئے