ڈھرکی ٹرین حادثہ ،ذمہ دار سامنے آگئے

ڈھرکی ٹرین حادثہ ،ذمہ دار سامنے آگئے

یاد رہے رواں سال آٹھ جون کوسندھ کےشہر ڈھرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی گئی بوگیاں پٹری سے اترکردوسرےٹریک پرآگئی تھیں جس کےنتیجے میں 65افرادجاں بحق اور100کےقریب زخمی ہوگئے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کےذمہ دار ریلوے کے 20ملازمین اورافسروں کوقراردیاگیاہے ۔حادثےکی تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمان کو موصول ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ریلوے ملازمین اور افسروں کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ سیکرٹری ریلوے کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو منظور کرنے اور ذمہ داروں کو سزا دینے سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔وفاقی انسپکٹر آف ریلویز فرخ تیمورکےمطابق ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کی تعداد 20 ہے۔ ان میں سے کچھ بالواسطہ اور کچھ بلا واسطہ ذمہ دارہیں۔