ڈمپل گرل کے ہاں کتنے بچوں کی پیدائش

ڈمپل گرل کے ہاں کتنے بچوں کی پیدائش

 

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) شادی کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی بالی وڈ کی ’ڈمپل گرل‘ اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے فروری 2016 میں دیرینہ بوائے فرینڈ جین گڈ اناف کیساتھ سادگی سےشادی کی تھی۔ پریتی زنٹا نے 18 نومبر کو سوشل میڈیا پوسٹس میں اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئرکیں اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے جڑواں بچوں، ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیاہے،اور وہ زندگی کے نئےسفرسےبہت خوش ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’جیا‘ اور بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے۔

پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئےاداکارہ نےکہا ہےکہ انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کو خود جنم نہیں دیا۔ بلکہ کرائے کی کوکھ سے بچے پیداکروائے ہیں ۔ یعنی بچوں کو طبی طورپرجنم دینے والی خاتون کوئی اورہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کی پیدائش کے لیے سروگیسی کے عمل کا سہارا لیا ہے یعنی ان کے بچے کسی اور خاتون سے پیدا ہوئےہیں۔واضح رہے کہ میڈیکل سائنس کے 'سروگیسی' کے عمل کے تحت طبی طور پر ماں اور باپ کے اسپرم کو دوسری عورت کے بچے دانی میں داخل کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے 'سروگیسی' کے ذریعے جڑواں بچوں کی کامیاب پیدائش پر ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور بچوں کو جنم دینے والی خاتون کی تعریف کی۔

پریتی زنٹا نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے جڑواں بچوں کو جنم دینے کے لیے کسی ہندوستانی خاتون کی کوکھ کرائے پر لی تھی یا یہ عمل بیرون ملک کیا گیا تھا۔ تاہم پوری دنیا سے لوگ عام طور پر ’سروگیسی‘ کے لیے ہندوستان کا رخ کرتے ہیں، کیونکہ وہاں یہ عمل تیزاورسستا ہوتا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔ پریتی زنٹا اپنی شادی کے بعد سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ شوز میں بطورمہمان نظرآتی ہیں۔پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ترین اورخوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اس سال اگست میں شوبز میں 23 سال مکمل کر لیے ہیں ۔

 

580سال بعد طویل ترین چاند گرہن کب اورکہاں؟