ڈالر کی تاریخی اُڑان جاری

ڈالر کی تاریخی اُڑان جاری

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)‎ڈالرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح169.20 روپےپرپہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔  فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے بڑھ گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالرمہنگا ہونے کے بعدڈالر 169روپے دو پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان میں ڈالر کی قیمت گزشتہ تین ماہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے اور آج امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی مانگ میں مسلسل اضافے کے باعث روپیہ مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔اس سے قبل 26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43روپےکی سطح تک پہنچ چکا تھا۔ 4 ماہ میں انٹربینک میں ڈالر17.22پیسے بڑھ گیا ہے۔