ڈالر کو پر کیوں لگے؟

ڈالر کو پر کیوں لگے؟

کراچی(نیاٹائم)ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ طلب اور رسد کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہواہے۔سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے دباؤ اور افغانستان کی صورتحال کے باعث ڈالرکی قیمت بڑھی اور طلب و رسد کی وجہ سے بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہواہے،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک ڈالر کے ریٹ کے بارے کچھ بتانے کو تیار نہیں ، وزارت خزانہ کو جواب دینا چاہیے کہ ڈالر 170 کا کیوں ہوگیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ جب شوکت ترین وزیر خزانہ بنے تھے تو ڈالر 153 روپے کا تھا،آج 170 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے، انٹربینک میں کاروبار کے بندہونے پرڈالر 169 روپے 11 پیسے ہوگیا ہے