• Wednesday, 20 October 2021
ڈالر ساتویں آسمان کو چھونے لگا‎

ڈالر ساتویں آسمان کو چھونے لگا‎

 

کراچی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈکیا گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان رہاہے۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 171 روپے 13 پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد بند ہو گیا ۔ کاروبار شروع ہونے پر 100 انڈیکس 43 ہزار 883 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس میں کچھ بہتری آئی اور انڈیکس 44 ہزار 172 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ ترقی کا سفریونہی جاری نہ رہ سکا اور کمی واقع ہونی شروع ہو گئی۔ انڈیکس میں اب تک 661 پوائنٹس کی نفی واقع ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 221 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔