• Saturday, 04 December 2021
ڈالرنے چھکے چھڑادیے‎

ڈالرنے چھکے چھڑادیے‎

 

کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے پر پہنچ گیا۔‎ڈالر ایک بار پھر تگڑا اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر چکا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 82 پیسے مہنگا ریکارڈ ہوا جس کے بعد اب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 173 روپے ہو گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے ۔گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔

‎ڈالرکی قیمت میں دن بہ دن اضافہ جاری ہے۔ اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا رہاہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔اس سے قبل 26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے پر راج کر رہا تھا۔ پھراس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا۔تاہم اس میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوتا رہا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپیہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ڈالر کی مسلسل مانگ سے متاثر ہوا ہے۔‎پاکستان کی معیشت عالمی مہنگائی اور افغانستان کی صورتحال کے باعث بھی مسلسل دباو کا شکار ہو رہی ہے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ