• Wednesday, 20 October 2021
چینی کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

چینی کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)وفاقی شوگر اپیلیٹ کمیٹی کی جانب سے چینی کی قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلومقررکرنےکا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

شوگرملزکے مالکان سے مذاکرات کے بعد فیڈرل سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی نے ایس آر او جاری کردیاہے۔

شوگرملز کے مالکوں نے سرکاری قیمت کے خلاف 2 فیڈرل سیکرٹریوں پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی میں اپیل دائرکی تھی۔

اپیلیٹ کمیٹی نے تمام شوگرملز کو 7 اکتوبرکو 4 صفحات پرمشتمل اپنے فیصلے کی نقول فراہم کردیں جس کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے

 

بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ