• Wednesday, 20 October 2021
چینی کار برطانوی مارکیٹ میں چھا گئی

چینی کار برطانوی مارکیٹ میں چھا گئی

بیجنگ ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) چین میں تیار کی جانے والی الیکٹرک کار نے برطانوی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا ، الیکٹرک کار ایم جی فائیو الیکٹرک اسٹیشن ویگن الیکٹرک کاروں میں سب سے سستی ہے جس کے باعث یہ برطانوی مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چینی کار ایم جی فائیو الیکٹرک سٹیشن ویگن اپنی لمبی رینج کے بڑے بیٹری پیک کی بدولت فی کلو میٹر اوسط میں مارکیٹ میں دستیاب تمام گاڑیوں میں سب سے سستی ہے ۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم جی فائیو ایک بار چارج کرنے پر 400 کلومیٹر یا 250 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے جو اگرچہ سننے میں ناقابل فہم لگتا ہے لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایکسیلیٹر پر ہلکا دباؤ اور رفتار کم رکھ کر یہ رینج 514 کلومیٹر یا 320 میل تک بھی جا سکتی ہے ۔ اگر کار کی رفتار تیز ہو تو پھر یہ ایک چارج میں 240 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے ۔ کمپنی کے مطابق کار میں وہ تمام سہولیات دستیاب ہیں جو کسی بھی فیملی گاڑی میں درکار ہوتی ہیں اور اس کی قیمت صرف 28 ہزار پونڈز یعنی تقریباً 65 لاکھ روپے پاکستانی ہے ، کمپنی گاڑی کی 7 سالہ وارنٹی بھی دے رہی ہے ۔ گاڑی کا انٹیرئیر بھی بہت ہی خوبصورت اور آرام دہ ہے ، ڈرائیونگ کا تجربہ بھی بہت خوشگوار ہے ، گاڑی میں کی لیس انٹری ہے ، آپ کار کے پاس جائیں ، بیٹھیں ، سیٹ بیلٹ لگائیں ، سٹارٹ بٹن دبائیں اور خوشگوار ڈرائیو کے مزے لیں ، گاڑی میں آٹو میٹک گئیر کنٹرول ہے ، آپ جہاں بھی جانا چاہ رہے ہیں آپ اس کا آسان سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم آن کریں اور ماحول کنٹرول سسٹم بھی استعمال کر سکتے ہیں ، گاڑی میں کروز کنٹرول ، ایمرجنسی خود کار بریکنگ ، لین اسسٹ اور ریورس کیمرہ بھی گاڑی میں موجود ہے ۔ گاڑی میں چمڑے کی خوبصورت ، گرم اور آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب دیگر تمام گاڑیوں میں یہ سب سے کم قیمت اور زیادہ فیچرز کے ساتھ ایم جی فائیو الیکٹرک کار سب سے آگے ہے ۔