• Saturday, 04 December 2021
چاول کی فصل تیار۔۔کسان خوفزدہ کیوں؟

چاول کی فصل تیار۔۔کسان خوفزدہ کیوں؟

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)ملک بھر میں چاول کی فصل پک کرتیار ہوچکی ہے۔چاول کی فصل کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے بعض اس وقت کٹائی کے عمل سے گزرچکی ہیں۔


ملک بھر میں چاول کی ایک قسم سُپر انڈیا کی کٹائی بھی چند دنوں میں شروع ہونے والی ہے اور بعض علاقوں میں کٹائی کا عمل جاری بھی ہوچکا ہے۔موسم کی اچانک تبدیلی کے بعد کسانوں میں تشویش کی لہر ہے کیونکہ فصل اس وقت پک کر مکمل تیار ہوچکی ہے اور کسی قسم کی بارش اور آندھی فصل کے لیئےبہت نقصان دہ ہے۔بارش کی صورت میں کھیت گیلے ہونے کےباعث چاول کے پودےپرخوشوں کاوزن ہونے کے باعث فصل گرنے کاخدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔جسکی وجہ سے فصل کی کٹائی کے علاوہ پیداوار میں کمی کا ڈر ہوتاہے اور کسان کو اپنی کی ہوئی اتنی مخنت کے ضائع ہو جانے کا ڈر ہوتاہے۔۔


واضح رہے کہ پاکستان دنیا بھر میں چاول کی کاشت کا چو تھے نمبر پر بڑا ملک ہے اور پاکستان میں چاول کی بہت ساری اقسام پائی جاتی ہیں اورپاکستان سالانہ چھ ملین ٹن چاول پیدا کر تا ہے۔پاکستان کے بیشتر علاقوں میں چاول گندم کے بعد دوسرے نمبر پر خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور دنیا بھر میں بھیجا جاتاہے۔

 

پی ایف ایم اے کی ہڑتالی کال واپس

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ