• Wednesday, 20 October 2021
پی سی بی کو کس کی تلاش؟

پی سی بی کو کس کی تلاش؟

لاہور (نیا ٹائم)وسیم خان کے مستعفی  ہونے  کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )  نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کردی ہے  ، پی سی بی  نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے کیلئے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک اپنی  درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے مدت ابتدائی طور پر 3 سال کی رکھی گئی ہے جبکہ بورڈ میں سی ای او کا عہدہ اس وقت خالی ہے  تاہم سی او او سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وسیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنا ء  پر استعفیٰ دے دیا تھا جس  کے بعد  چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی کا عہدہ خالی ہوا جس  کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونا تھا  اس حوالے  سے ذرائع  نے بتایا کہ چیئرمین رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان اختیارات میں کمی  کے باعث  اختلافات پیدا ہوئے اور وسیم خان اختیارات میں کمی دیکھتے ہوئے مدت ختم ہونے سے پہلے  مستعفی ہوگئے تھے ذرائع  نے مزید بتایا کہ  آئینی ضرورت  کےباعث سی ای او کی تقرری لازمی ہے لہٰذا پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کاپلان تیار کیا ہے ، نئے سی ای او بہت بااختیار بھی نہیں ہو ں گے۔

 

ٹی 20ورلڈ کپ،آفیشل ترانے کا سنگر کون؟