پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے؟

پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے؟

 

کراچی (نیا ٹائم )مشیرِ زراعت سندھ منظور حسین وسان نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے کامیاب 74 ایگری کلچر افسران کو تقرر نامے جاری کردیئے ہیں ، 74 ایگری کلچر افسران میں 57 مرد اور 17 خواتین افسران شامل ہیں۔محکمہ زراعت میں 17 گریڈ کے افسران سندھ پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہوئے تھےان افراد کے میڈیکل اور ویری فیکیشن کے بعد محکمہ زراعت کے دفتر میں ایک سادہ تقریب میں تقرر نامے دیئے گئے۔اس موقع پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور روزگار دینا ہے روزگار چھیننا نہیں، ہم لوگوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور بہترین اہلیت کے ساتھ پبلک سروس کمیشن سے منتخب نوجوان افسران محنت سے کام کریں۔