• Wednesday, 20 October 2021
پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کیلئے مہم

پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کیلئے مہم

 

مردان (نیا ٹائم ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکولوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم کا آغاز کیا گیا ، مہم کے دوران 22 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مردان کے مختلف سکولوں کے طلبہ کو پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے دوا دینے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ آج مہم کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم خان کلی میں دوا دی گئ جس سے 22 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچوں کو سر درد ،غنودگی اور قے پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں طبی امداد کے بعد انہیں گھرواپس بھیج دیاگیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ متعددسکولوں میں یہ مہم جاری ہے تاہم بچوں میں خوف کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔