• Saturday, 04 December 2021
پیٹرول نہیں ملے گا ،،،کب سے؟

پیٹرول نہیں ملے گا ،،،کب سے؟

 

لاہور (نیا ٹائم ) حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے مارجن میں 6 فیصد اضافہ کرنے میں ناکامی کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے کہا کہ ملک بھر کے پیٹرول پمپ 25 نومبر کو بند رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا اور مارجن 6 فیصد تک بڑھانے بارے پیش رفت نہیں ہوسکی۔اب حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ڈیلرز نے حکومت کے مارجن میں اضافے کے لیے تاخیری حربے اپنانے پر 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔3 نومبر کو وزیر توانائی حماد اظہر کی قیادت میں حکومتی وفد نے چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر مارجن بڑھانے پررضا مندی کا اظہار کیا۔جس کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی ۔

اجلاس میں 15 نومبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مارجن میں اضافے کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سیکریٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد کی سربراہی میں اسٹیک ہولڈر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل آئل نے بھی حکومتی وفد میں شرکت کی تھی ۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب اور نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کےدرمیان کیاگفتگوہوئی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ