• Wednesday, 20 October 2021
پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے

پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انڈیا کے پاس پیسہ اور تگڑے سپانسرز ہیں جس کی وجہ سے ان کا کرکٹ بورڈ بہت تگڑا ہے۔
سابق سپنر سعید اجمل ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنے مشہور باؤلنگ ایکشن ’دوسرا‘ سے متعلق بات کی۔
سعید اجمل کااپنے اوپر لگائی جانے والی پابندی سے متعلق کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر چیز میں سائنس کو شامل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
سابق کرکٹرسعید اجمل کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے سے پہلے انہوں نے بھارتی سپنر روی چندرن ایشون کو 6 ماہ کیلئے بوؤلنگ سے روک دیا۔۔ ایشون کو کہاگیا کہ آپ 6 ماہ ریسٹ کرو اس کے بعد ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کو انٹرنیشنل کھیلنے سے روک دیا گیا اور پھر بعد میں مجھے اور حفیظ کوکھڈے لائن لگادیاگیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بھمراہ اور بولر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھی ایشو تھا لیکن چونکہ وہ دونوں انڈین کرکٹر ہیں اور پھر ان کے کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ اور سپانسر دونوں تگڑے ہیں۔پھر آپ جانتے ہیں کہ پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے

 

شعیب ملک کی قسمت کھل گئی