• Saturday, 04 December 2021
پٹرول کی قیمت میں اضافہ ،وزارت خزانہ کے ترجمان  کی وضاحت

پٹرول کی قیمت میں اضافہ ،وزارت خزانہ کے ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد(نیا ٹائم )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  سے متعلق  وزارت خزانہ نے وضاحت کردی کہ اوگرا کی جانب سے 5 روپے سفارش پر10روپے اضافے کی اطلاعات  بالکل غلط ہیں،وزارت خزانہ  کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق حکومت نے 10روپے 49پیسے کے حساب سےپٹرول کی قیمت میں اضافہ کیاہے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ 8فیصدکے قریب ہے جبکہ عالمی  منڈی  میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے ، حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں، حکومت صرف 2روپے پٹرولیم لیوی عوام سے لے رہی  ہے ،ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ اوگرا  کی  پانچ روپےاضافےکی سفارش پر 10روپےاضافےکی اطلاعات بالکل غلط ہیں، عالمی  منڈی  میں پیٹرولیم کی قیمتوں کے پیش نظر حکومت کم ٹیکس لگا رہی ہے ، کوشش ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت 30 کے بجائے5 اعشاریہ 62روپے پٹرولیم چارج کر رہی ہے  جبکہ 17کی بجائے  6 اعشاریہ 84فیصد سیلزٹیکس وصول کر رہی ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان  نے مزید بتایا کہ خام آئل کی قیمتوں اضافے نے دنیا میں بحران پیدا کر دیا ہے، حکومت کو احساس ہے ، صورتحال میں عوام کو کیسے محفوظ کرنا ہے ، کوشش ہے کم سے کم اضافہ عوام کو منتقل کیا جائے۔انہوں  نے کہا کہ بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت سمیت دیگر ممالک کی نسبت قیمتیں سب سے کم ہیں، حکومت کی کوشش رہے گی کم سے کم اضافہ عوام کو منتقل کیا جائے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ