• Saturday, 04 December 2021
پٹرول مہنگا ، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں

پٹرول مہنگا ، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں

لاہور(نیا ٹائم ) گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے  بعد اس کے اثرات بھی آنا شروع ہوگئے ، پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں بڑھنے  سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے،پیٹرول کے نرخوں میں بڑھوتی کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز  کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا  ہے  ۔

 

اسی طرح لاہور سے پشاور تک کا کرایہ  1500 سے بڑھا کر 1600 کر دیا گیا ہے ، ٹرانسپورٹرز  کی جانب سے  صوبائی داراحکومت لاہور سے فیصل آباد کا کرایا 630 سے بڑھا کر 730 کیا گیا ہے،جبکہ لاہور سے ملتان  کا کرایہ 1130 سے بڑھ کر 1230 کردیاہے،صوبائی دارالحکومت  لاہور سے خانیوال کا  کرایہ  ایک ہزار  سے بڑھا کر 1100 کیا گیا ہے۔

 

لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ بڑھ کر 3600 ہوگیا ہے تاہم لاہور سے کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھاکر 3800 کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ  حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہےشہریوں  نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

 

پٹرول کی قیمت میں اضافہ ،وزارت خزانہ کے ترجمان کی وضاحت

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ