پولیس مقابلےمیں 3 ڈاکو پار

پولیس مقابلےمیں 3 ڈاکو پار

جھنگ ( بلال رامے )جھنگ پولیس نے 3 مبینہ ڈاکو مقابلے میں "پار" کر دئیے ۔ جھنگ پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی کچا ملتان روڈ موضع کوٹ خیرا میں موجود تھے کہ 2 موٹرسائیکلز پر سوار 6 ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کی تاہم ملزم فصل کماد میں چھپ گئے ، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر فصل کماد سے 2  ملزم مردہ جبکہ ایک زخمی حالت میں پایا گیا جس نے اپنا نام سلیم عرف چھوٹو بتایا ۔ ملزموں کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔ ملزم نے ہلاک ساتھیوں کی شناخت غلام محی الدین ، الطاف حسین بتائی ۔ جبکہ فرار ملزموں کے بارے میں بتایا کہ ان میں سے ایک ملزم غفران عرف چیتا جبکہ دوسرے کو وہ نہیں جانتا ۔ مضروب ملزم سلیم عرف چھوٹو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا ۔ ملزموں کے قبضے سے 2 پسٹل ، ایک رائفل ، 5 موبائل فون 2 موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم الطاف کے خلاف چوری ڈکیتی کے 12 ، سلیم عرف چھوٹو کے خلاف 14 مقدمات جبکہ غلام محی الدین کے خلاف 6 مقدمات درج تھے ۔