• Saturday, 04 December 2021
پنجشیر میں مزاحمتی رہنما ڈٹ گئے

پنجشیر میں مزاحمتی رہنما ڈٹ گئے

پنجشیر(نیاٹائم ویب ڈیسک)پنجشیر میں قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان کو تمام نسلی گروہوں پرمشتمل حکومت کی صورت میں ہی تسلیم کرینگے،امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئےگئے انٹرویو میں سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعودکے بیٹے احمد مسعود نےکہا کہ ہم مذاکرات کےحق میں ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ابھی مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے،احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ سماجی انصاف، برابری، حقوق، آزادی اور جمہوریت کے تحفظ  کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں،قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنماءکا کہنا تھا کہ اگر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی زمین، عوام اور اقدارکے دفاع کیلئےبھرپور مزاحمت پر مجبور ہوں گے،احمد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ کثیرالثقافتی ریاست پر طالبان کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر طالبان ایساکریں گے تو ہم ان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ