• Thursday, 27 January 2022
پنجاب یونیورسٹی میں جرنلزم سوسائٹی کا قیام

پنجاب یونیورسٹی میں جرنلزم سوسائٹی کا قیام

لاہور(نیاٹائم)سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی نے 'جرنلزم سوسائٹی کا قیام عمل میں لایاہے۔ ایس سی ایس کے متحرک سٹاف ممبران میڈیا کی آزادانہ اور من مانی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی غرض سے 'پنجاب یونیورسٹی جرنلزم سوسائٹی-پی یو جے ایس' کے نام سے ایک سوسائٹی قائم کی ہے۔

 

اس سوسائٹی کا مقصد'صحافت برائے معاشرہ' ہے۔ ایڈوائزری کونسل کے ممبران ، ڈاکٹر محمد اکرم سومرو ، ڈاکٹر نوید اقبال چوہدری ، اور ڈاکٹر بشریٰ رحمان اس سوسائٹی کے روح رواں ہیں۔ مشاورتی کونسل کے مطابق ، PUJS کا مقصد طلباء میں میڈیا لیٹریسی کا احساس بیدار کرنا ہے۔ سٹڈی سرکلز ، ورکشاپس ، سیمینارز جیسے انٹرایکٹو اور تعمیری سرگرمیوں کا اہتمام کرنا، ان مقاصد میں شامل ہے۔

 

یہ سوسائٹی  ایک ایسے معاشرے کا تصور کرتی ہے جہاں ہر فرد سماجی طور پر باشعور ہو اور میڈیا کی من مانی خبروں اور اثر کو سمجھتا ہو۔ اس سوسائٹی کے تحت طلباء پر مبنی میڈیا مانیٹرنگ سیل تیار کیے جائیں گے جو میڈیا پر موجود مواد پر غیر جانبدارانہ تبصرہ کریں گے۔

 

حال ہی میں ایڈوائزری کونسل نے سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کیا ہے جس میں محترمہ ماہم عامر بطور صدر ، محترمہ علیزہ خالد نائب صدر ، جناب عبید اللہ جنرل سیکرٹری ، جناب آصف فنانس سیکرٹری ، محترمہ فاطمہ احسن ایونٹ مینجمنٹ سیکرٹری ، جناب بلاول انجم  پی آر اور میڈیا سیکریٹری ، جناب ناصر حسین میڈیا ریسرچ سیکرٹری ، جبکہ ظہیر الاسلام شہاب تحریر و تجزیہ سیکرٹری کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

 

اس سوسائٹی کا مقصد سماجی طور پر باخبر افراد کا گروہ بنا کر ایک ایسا معاشرہ تیار کرنا جو میڈیا لیٹریٹ ہو۔ اس کے علاوہ جوابدہ میڈیا اور خالص صحافت کا ماحول بنانا ہے۔ دریں اثنا، "معاشرے کے لیے صحافت" کے نعرے کے ساتھ ، PUJS کا مقصد میڈیا کے طلباء کو میڈیا اور اس کے اثر کو سمجھنے اور سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ، اس سوسائٹی کا ارادہ ہے کہ طلباء کو آزاد میڈیا مانیٹرنگ کے طور پر کام کرنے میں مدد ملے