• Wednesday, 20 October 2021
پنجاب کے کسانوں کیلئے خوشخبری

پنجاب کے کسانوں کیلئے خوشخبری

لاہور ـ(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں محکمہ زراعت او رمحکمہ لائیوسٹاک کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں اوردیگر محکمانہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجراء کے لئے فرد ملکیت کی فیس نہ لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب نے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل سبسڈی کے لئے 4لاکھ 72ہزار کسان کارڈجاری کر دیئے ہیں -رواں مالی سال کے آخرتک10لاکھ کاشتکار وں کو کسان کارڈ کااجراء مکمل ہوجائے گااور صوبہ بھر میں کسان کارڈ کے 1590ان پٹ ڈیلر کام کررہے ہیں جبکہ نیشنل پروگرام کے تحت گندم گنا او رچاول کی زیادہ پیداوار کے حصول کے پراجیکٹ جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرپ ایریگیشن،سولرائزیشن کے پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدر…