• Saturday, 04 December 2021
پشاورکرائم رپورٹ

پشاورکرائم رپورٹ

پشاور(نیاٹائم)پشاورمیں گزشتہ ماہ کے دوران سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 6 سو سے زائد ملزمان گرفتار، جدید خود کار ہتھیار برآمد۔


گزشتہ ایک ماہ کے دوران سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 6 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد کے قبضہ سے جدید خود کار ہتھیار بھی برآمدکر لئے گئے ہیں جن میں 60 عدد کلاشنکوف، 32 عدد شارٹ گن، 43 عدد رائفل، 9 عدد کالاکوف، 752 عددپستول شامل ہیں، اسی طرح 50 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں


شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کیساتھ ساتھ سرپرائز ناکہ بندیاں بھی کی جا رہی ہیں اسی طرح دیگر یونٹس کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن بھی قائم کی گئی ہے تاکہ بروقت انفارمیشن شئیرنگ کے ذریعے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاکر ان کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنا کر قانون کے کٹہرے میں لایا سکے


تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر دیگر اہم اقدامات سمیت اندورن شہر اور نواحی علاقوں میں نئی حکمت عملی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیاں بھی کی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر کرایہ داروں اور دیگر مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے، انہوں نے واضح کیا ہے کہ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کی خاطر جاری اسلحہ نمائش کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے تاہم تمام ڈویژنل ایس پیز کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی

 

اس ضمن میں سی سی پی او کے دفتر سے خصوصی اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت گزشتہ ماہ ہونے والے کریک ڈاون کے دوران 6 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جدید خود کار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں جن میں 60 عدد کلاشنکوف، 32 عدد شارٹ گن، 43عدد رائفل، 9 عدد کالاکوف، 752 عدد پستول برآمد کئے گئے ہیں اور 50ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی شامل ہیں

 

پولیس اہلکار نے خودکشی کیوں کی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ