پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز۔۔۔ قومی سکواڈ کااعلان

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز۔۔۔ قومی سکواڈ کااعلان

 

لاہور(نیا ٹائم)نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کے روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے  ون ڈے انٹرنیشنل میچ  کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز کے باقی دو میچ 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔