• Saturday, 04 December 2021
پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ؟

پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ؟

لاہور ( نیا ٹائم ) سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کا پلڑا بھاری قرار دے دیا ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی پلیئنگ الیون کا جائزہ لیا جائے تو پاکستانی ٹیم میں فخر زمان اور رضوان کو بطور اوپنر بیٹر شامل کیا گیا ہے ، تیسرے نمبر پر بابر اعظم ، چوتھے پر محمد حفیظ اور شعیب ملک موجود ہیں جبکہ ٹیم کے پاس پاور ہٹر کے طور پر آصف علی شامل کئے گئے ہیں جنہیں حیدر علی پر ترجیح دی گئی ہے ۔ سابق پاکستانی کوچ موثر نذر نے کہا کہ حیدر علی نمبر تھری پر کھیلنے کے لیے بہترین چوائس ہیں تاہم آخری اوورز میں آصف علی پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔ جو ہر گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نمبر سات پر شاداب خان ، آٹھویں نمبر پر عماد وسیم جبکہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو کھلایا جا سکتا ہے ۔ قومی ٹیم کے سابق کوچ نے بھارتی ٹیم کمبی نیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلے باز روہت شرما ہمیشہ بائیں ہاتھ سے بال کروانے والے بولر کے سامنے بہتر پرفارم نہیں کر سکتے اور بہت جلد آؤٹ ہو جاتے ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے ساتھ روہت اور کوہلی دونوں کے لیے کافی پریشان کن ثابت ہو سکتے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنا بہت ضروری بھی ہے ۔ جیسے راشد خان نے کوہلی کو مشکلات میں ڈالا اسی طرح شاداب خان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔ مدثر نذر نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی بولنگ میں زیادہ فرق نہیں تاہم موجودہ کنڈیشنز میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے اور وہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی ۔ سابق کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے بابر اعظم ، فخر زمان اور رضوان کو زیادہ دیر تک وکٹ پر رکنا چاہئے ۔ جبکہ تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو بھی اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہو گا ۔ اب سب کی نظریں انہیں کھلاڑیوں پر جمی ہیں ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ